5 اشعار

ہمت التجا نہیں باقی

Himmat-e-iltija nahin baqi

ہمت التجا نہیں باقی

«ہمت التجا نہیں باقی» فیض احمد فیض کا کلام ہے، جسے یہاں آواز میں بھی سنا جا سکتا ہے۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 29 سیکنڈ ہے۔

ہمت التجا نہیں باقیضبط کا حوصلہ نہیں باقی

اک تری دید چھن گئی مجھ سےورنہ دنیا میں کیا نہیں باقی

اپنی مشق ستم سے ہاتھ نہ کھینچمیں نہیں یا وفا نہیں باقی

تیری چشم الم نواز کی خیردل میں کوئی گلا نہیں باقی

ہو چکا ختم عہد ہجر و وصالزندگی میں مزا نہیں باقی

— فیض احمد فیض