7 اشعار

عشق منت کش قرار نہیں

Ishq minnat-kash-e-qarar nahin

عشق منت کش قرار نہیں

«عشق منت کش قرار نہیں» فیض احمد فیض کا کلام ہے، جسے یہاں آواز میں بھی سنا جا سکتا ہے۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 47 سیکنڈ ہے۔

عشق منت کش قرار نہیںحسن مجبور انتظار نہیں

تیری رنجش کی انتہا معلومحسرتوں کا مری شمار نہیں

اپنی نظریں بکھیر دے ساقیمے بہ اندازۂ خمار نہیں

زیر لب ہے ابھی تبسم دوستمنتشر جلوۂ بہار نہیں

اپنی تکمیل کر رہا ہوں میںورنہ تجھ سے تو مجھ کو پیار نہیں

چارۂ انتظار کون کرےتیری نفرت بھی استوار نہیں

فیضؔ زندہ رہیں وہ ہیں تو سہیکیا ہوا گر وفا شعار نہیں

— فیض احمد فیض