5 اشعار

نہ اب رقیب نہ ناصح نہ غم گسار کوئی

Na ab raqeeb na naseh na ghamgusar koi

نہ اب رقیب نہ ناصح نہ غم گسار کوئی

«نہ اب رقیب نہ ناصح نہ غم گسار کوئی» فیض احمد فیض کا کلام ہے، جسے یہاں آواز میں بھی سنا جا سکتا ہے۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 10 منٹ 55 سیکنڈ ہے۔

نہ اب رقیب نہ ناصح نہ غم گسار کوئیتم آشنا تھے تو تھیں آشنائیاں کیا کیا

جدا تھے ہم تو میسر تھیں قربتیں کتنیبہم ہوئے تو پڑی ہیں جدائیاں کیا کیا

پہنچ کے در پہ ترے کتنے معتبر ٹھہرےاگرچہ رہ میں ہوئیں جگ ہنسائیاں کیا کیا

ہم ایسے سادہ دلوں کی نیاز مندی سےبتوں نے کی ہیں جہاں میں خدائیاں کیا کیا

ستم پہ خوش کبھی لطف و کرم سے رنجیدہسکھائیں تم نے ہمیں کج ادائیاں کیا کیا

— فیض احمد فیض