5 اشعار

نہ گنواؤ ناوک نیم کش دل ریزہ ریزہ گنوا دیا

Na ganwao nawak-e-neem-kash dil reza reza ganwa diya

نہ گنواؤ ناوک نیم کش دل ریزہ ریزہ گنوا دیا

«نہ گنواؤ ناوک نیم کش دل ریزہ ریزہ گنوا دیا» فیض احمد فیض کا کلام ہے، جسے یہاں آواز میں بھی سنا جا سکتا ہے۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 1 منٹ 1 سیکنڈ ہے۔

نہ گنواؤ ناوک نیم کش دل ریزہ ریزہ گنوا دیاجو بچے ہیں سنگ سمیٹ لو تن داغ داغ لٹا دیا

مرے چارہ گر کو نوید ہو صف دشمناں کو خبر کروجو وہ قرض رکھتے تھے جان پر وہ حساب آج چکا دیا

کرو کج جبیں پہ سر کفن مرے قاتلوں کو گماں نہ ہوکہ غرور عشق کا بانکپن پس مرگ ہم نے بھلا دیا

ادھر ایک حرف کہ کشتنی یہاں لاکھ عذر تھا گفتنیجو کہا تو سن کے اڑا دیا جو لکھا تو پڑھ کے مٹا دیا

جو رکے تو کوہ گراں تھے ہم جو چلے تو جاں سے گزر گئےرہ یار ہم نے قدم قدم تجھے یادگار بنا دیا

— فیض احمد فیض