5 اشعار

راز الفت چھپا کے دیکھ لیا

Raaz-e-ulfat chhupa ke dekh liya

راز الفت چھپا کے دیکھ لیا

«راز الفت چھپا کے دیکھ لیا» فیض احمد فیض کا کلام ہے، جسے یہاں آواز میں بھی سنا جا سکتا ہے۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 31 سیکنڈ ہے۔

راز الفت چھپا کے دیکھ لیادل بہت کچھ جلا کے دیکھ لیا

اور کیا دیکھنے کو باقی ہےآپ سے دل لگا کے دیکھ لیا

وہ مرے ہو کے بھی مرے نہ ہوئےان کو اپنا بنا کے دیکھ لیا

آج ان کی نظر میں کچھ ہم نےسب کی نظریں بچا کے دیکھ لیا

فیضؔ تکمیل غم بھی ہو نہ سکیعشق کو آزما کے دیکھ لیا

— فیض احمد فیض