8 اشعار

رنگ پیراہن کا خوشبو زلف لہرانے کا نام

Rang Pairahan Ka Khushboo Zulf Lehrane Ka Naam

رنگ پیراہن کا خوشبو زلف لہرانے کا نام

«رنگ پیراہن کا خوشبو زلف لہرانے کا نام» فیض احمد فیض کا کلام ہے، جسے یہاں آواز میں بھی سنا جا سکتا ہے۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 1 منٹ 13 سیکنڈ ہے۔

رنگ پیراہن کا خوشبو زلف لہرانے کا نامموسم گل ہے تمہارے بام پر آنے کا نام

دوستو اس چشم و لب کی کچھ کہو جس کے بغیرگلستاں کی بات رنگیں ہے نہ مے خانے کا نام

پھر نظر میں پھول مہکے دل میں پھر شمعیں جلیںپھر تصور نے لیا اس بزم میں جانے کا نام

دلبری ٹھہرا زبان خلق کھلوانے کا ناماب نہیں لیتے پری رو زلف بکھرانے کا نام

اب کسی لیلیٰ کو بھی اقرار محبوبی نہیںان دنوں بدنام ہے ہر ایک دیوانے کا نام

محتسب کی خیر اونچا ہے اسی کے فیض سےرند کا ساقی کا مے کا خم کا پیمانے کا نام

ہم سے کہتے ہیں چمن والے غریبان چمنتم کوئی اچھا سا رکھ لو اپنے ویرانے کا نام

فیضؔ ان کو ہے تقاضائے وفا ہم سے جنہیںآشنا کے نام سے پیارا ہے بیگانے کا نام

— فیض احمد فیض