5 اشعار

شیخ صاحب سے رسم و راہ نہ کی

Shaikh Sahib Se Rasm-o-Raah Na Ki

شیخ صاحب سے رسم و راہ نہ کی

«شیخ صاحب سے رسم و راہ نہ کی» فیض احمد فیض کا کلام ہے، جسے یہاں آواز میں بھی سنا جا سکتا ہے۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 35 سیکنڈ ہے۔

شیخ صاحب سے رسم و راہ نہ کیشکر ہے زندگی تباہ نہ کی

تجھ کو دیکھا تو سیر چشم ہوئےتجھ کو چاہا تو اور چاہ نہ کی

تیرے دست ستم کا عجز نہیںدل ہی کافر تھا جس نے آہ نہ کی

تھے شب ہجر کام اور بہتہم نے فکر دل تباہ نہ کی

کون قاتل بچا ہے شہر میں فیضؔجس سے یاروں نے رسم و راہ نہ کی

— فیض احمد فیض