5 اشعار

دل کو ویرانہ کہو گے مجھے معلوم نہ تھا

Dil ko vīrāna kaho ge mujhe ma'lūm na thā

دل کو ویرانہ کہو گے مجھے معلوم نہ تھا

«دل کو ویرانہ کہو گے مجھے معلوم نہ تھا» حفیظ جالندھری کا کلام ہے، جسے نور مائیر نے سحرِ بیاں کی ایکس سپیس «ارادےباندھتاہوں سوچتاہوں توڑدیتاہوں (حفیظ جالندھری)» میں 16 دسمبر 2025 کو اپنی آواز میں پیش کیا۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 42 سیکنڈ ہے۔

دل کو ویرانہ کہو گے مجھے معلوم نہ تھاپھر بھی دل ہی میں رہوگے مجھے معلوم نہ تھا

ساتھ دنیا کا میں چھوڑوں گا تمہاری خاطراور تم ساتھ نہ دو گے مجھے معلوم نہ تھا

چپ جو ہوں کوئی بری بات ہے میرے دل میںتم بھی یہ بات کہو گے مجھے معلوم نہ تھا

لوگ روتے ہیں میری بد نظری کا روناتم بھی اس رو میں بہو گے مجھے معلوم نہ تھا

تم تو بے صبر تھے آغاز محبت میں حفیظؔاس قدر جبر سہو گے مجھے معلوم نہ تھا

— حفیظ جالندھری

کس نے پڑھا

یہ کلام محفلوں میں