5 اشعار

مدتوں تک جو پڑھایا کیا استاد مجھے

Muddatōñ tak jo paṛhāyā kyā ustād mujhe

مدتوں تک جو پڑھایا کیا استاد مجھے

«مدتوں تک جو پڑھایا کیا استاد مجھے» حفیظ جالندھری کا کلام ہے، جسے عباس نقوی نے سحرِ بیاں کی ایکس سپیس «ارادےباندھتاہوں سوچتاہوں توڑدیتاہوں (حفیظ جالندھری)» میں 16 دسمبر 2025 کو اپنی آواز میں پیش کیا۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 39 سیکنڈ ہے۔

مدتوں تک جو پڑھایا کیا استاد مجھےعشق میں بھول گیا کچھ نہ رہا یاد مجھے

کیا میں دیوانہ ہوں یارب کہ سر راہ گزردور سے گھورنے لگتے ہیں پری زاد مجھے

اب ہے آواز کی وہ شان نہ بازو کی اڑاناور صیاد کیے دیتا ہے آزاد مجھے

داد خواہی کے لیے اور تو ساماں نہ ملانالہ و آہ پہ رکھنی پڑی بنیاد مجھے

میرے شعروں پہ وہ شرمائے تو احباب ہنسےاے حفیظؔ آج غزل کی یہ ملی داد مجھے

— حفیظ جالندھری

کس نے پڑھا

یہ کلام محفلوں میں