7 اشعار

تجھ کو پاسِ وفا ذرا نہ ہوا

Tujh ko paas-e-wafa zara na hua

تجھ کو پاسِ وفا ذرا نہ ہوا

«تجھ کو پاسِ وفا ذرا نہ ہوا» حسرت موہانی کا کلام ہے، جسے سحر نے سحرِ بیاں کی ایکس سپیس «جو چاہے آپ کا حسن کرشمہ ساز کرے ( حسرت موہانی)» میں 7 دسمبر 2025 کو اپنی آواز میں پیش کیا۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 55 سیکنڈ ہے۔

تجھ کو پاسِ وفا ذرا نہ ہواہم سے پھر بھی ترا گلہ نہ ہوا

ایسے بگڑے کہ پھر جفا بھی نہ کیدشمنی کا بھی حق ادا نہ ہوا

کٹ گئی احتیاطِ عشق میں عمرہم سے اظہار مدعا نہ ہوا

مر مٹے ہم تو مٹ گئے سب رنجیہ بھی اچھا ہوا برا نہ ہوا

تم جفا کار تھے کرم نہ کیامیں وفادار تھا خفا نہ ہوا

ہجر میں جان مضطرب کو سکوںآپ کی یاد کے سوا نہ ہوا

رہ گئی تیرے قصرِ عشق کی شرممیں جو محتاج اغنیا نہ ہوا​

— حسرت موہانی

کس نے پڑھا

یہ کلام محفلوں میں