6 اشعار

روگ دل کو لگا گئیں آنکھیں

Rog dil ko laga gayin aankhen

روگ دل کو لگا گئیں آنکھیں

«روگ دل کو لگا گئیں آنکھیں» حسرت موہانی کا کلام ہے، جسے ملک افراسیاب نے سحرِ بیاں کی ایکس سپیس «جو چاہے آپ کا حسن کرشمہ ساز کرے ( حسرت موہانی)» میں 7 دسمبر 2025 کو اپنی آواز میں پیش کیا۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 38 سیکنڈ ہے۔

روگ دل کو لگا گئیں آنکھیںاک تماشا دکھا گئیں آنکھیں

مل کے ان کی نگاہ جادو سےدل کو حیراں بنا گئیں آنکھیں

مجھ کو دکھلا کے راہ کوچۂ یارکس غضب میں پھنسا گئیں آنکھیں

اس نے دیکھا تھا کس نظر سے مجھےدل میں گویا سما گئیں آنکھیں

محفل یار میں بہ ذوق نگاہلطف کیا کیا اٹھا گئیں آنکھیں

حال سنتے وہ کیا مرا حسرتؔوہ تو کہئے سنا گئیں آنکھیں

— حسرت موہانی

کس نے پڑھا

یہ کلام محفلوں میں