7 اشعار

جب کلاس سے ٹیچر جاتے ہیں تو کتنی مسرت ہوتی ہے

Jab class se teacher jaate hain to kitni masarrat hoti hai

جب کلاس سے ٹیچر جاتے ہیں تو کتنی مسرت ہوتی ہے

«جب کلاس سے ٹیچر جاتے ہیں تو کتنی مسرت ہوتی ہے» کیف احمد صدیقی کا کلام ہے، جسے ثنا سوئٹ نے سحرِ بیاں کی ایکس سپیس «تنہائیوں کو سونپ کے تاریکیوں کا زہر کیف احمد صدیقی» میں 12 جنوری 2026 کو اپنی آواز میں پیش کیا۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 58 سیکنڈ ہے۔

جب کلاس سے ٹیچر جاتے ہیں تو کتنی مسرت ہوتی ہےہم مل کر شور مچاتے ہیں تو کتنی مسرت ہوتی ہے

چھٹی کی اجازت ملتے ہی ہم جیل کے اک قیدی کی طرحاسکول سے باہر آتے ہیں تو کتنی مسرت ہوتی ہے

جس وقت پڑھاتے ہیں ٹیچر دل کتنا پریشاں ہوتا ہےلیکن جب کھیل کھلاتے ہیں تو کتنی مسرت ہوتی ہے

جب ہم کو کسی پکنک کے لیے اسکول کی جانب سے اکثراستاد کہیں لے جاتے ہیں تو کتنی مسرت ہوتی ہے

درجے میں پڑھاتے وقت اکثر جب میرے سوالوں پر یارواستاد بھی چکر کھاتے ہیں تو کتنی مسرت ہوتی ہے

بازار سے جا کر میرے لیے ہر ماہ مرے پیارے پاپابچوں کا رسالہ لاتے ہیں تو کتنی مسرت ہوتی ہے

ان درسی کتابوں میں ہم کو کچھ لطف نہیں ملتا لیکنجب کیفؔ کی نظمیں گاتے ہیں تو کتنی مسرت ہوتی ہے

— کیف احمد صدیقی

کس نے پڑھا

یہ کلام محفلوں میں