7 اشعار

ہوش زدہ نادان سے ڈر

Hosh zada nadaan se dar

ہوش زدہ نادان سے ڈر

«ہوش زدہ نادان سے ڈر» خمار بارہ بنکوی کا کلام ہے، جسے ایمان نے سحرِ بیاں کی ایکس سپیس «قسطوں میں خود کشی کا مزہ ہم سے پوچھیے (خمار بارہ بنکوی)» میں 2 جنوری 2026 کو اپنی آواز میں پیش کیا۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 40 سیکنڈ ہے۔

ہوش زدہ نادان سے ڈربات سمجھ انسان سے ڈر

ترک محبت بھی ہے فریبٹھہرے ہوئے طوفان سے ڈر

راہ جنوں ہے راہ نجاتکفر سے بھاگ ایمان سے ڈر

دوری و قربت کچھ بھی نہیںعشق میں اطمینان سے ڈر

موت بھی اتنی تلخ نہیںدوستوں کے احسان سے ڈر

ایک تبسم کم نہ سمجھآنسوؤں کے طوفان سے ڈر

ہونٹھ ہنسیں دل روئے خمارؔعشق کی جھوٹی شان سے ڈر

— خمار بارہ بنکوی

کس نے پڑھا

یہ کلام محفلوں میں