6 اشعار

کبھی شعر و نغمہ بن کے کبھی آنسوؤں میں ڈھل کے

Kabhi sher-o-naghma ban ke kabhi aansuon mein dhal ke

کبھی شعر و نغمہ بن کے کبھی آنسوؤں میں ڈھل کے

«کبھی شعر و نغمہ بن کے کبھی آنسوؤں میں ڈھل کے» خمار بارہ بنکوی کا کلام ہے، جسے ایمان نے سحرِ بیاں کی ایکس سپیس «قسطوں میں خود کشی کا مزہ ہم سے پوچھیے (خمار بارہ بنکوی)» میں 2 جنوری 2026 کو اپنی آواز میں پیش کیا۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 44 سیکنڈ ہے۔

کبھی شعر و نغمہ بن کے کبھی آنسوؤں میں ڈھل کےوہ مجھے ملے تو لیکن ملے صورتیں بدل کے

یہ وفا کی سخت راہیں یہ تمہارے پائے نازکنہ لو انتقام مجھ سے مرے ساتھ ساتھ چل کے

وہی آنکھ بے بہا ہے جو غم جہاں میں ڈوبےوہی جام جام جم ہے جو بغیر فرق چھلکے

نہ تو ہوش سے تعارف نہ جنوں سے آشنائییہ کہاں پہنچ گئے ہم تری بزم سے نکل کے

یہ چراغ انجمن تو ہیں بس ایک شب کے مہماںتو جلا وہ شمع اے دل جو بجھے کبھی نہ جل کے

کوئی اے خمارؔ ان کو مرے شعر نذر کر دےجو مخالفین مخلص نہیں معترف غزل کے

— خمار بارہ بنکوی

کس نے پڑھا

یہ کلام محفلوں میں