9 اشعار

یہ مصرع نہیں ہے وظیفہ مرا ہے

Ye misra nahin hai wazifa mera hai

یہ مصرع نہیں ہے وظیفہ مرا ہے

«یہ مصرع نہیں ہے وظیفہ مرا ہے» خمار بارہ بنکوی کا کلام ہے، جسے ندیم بخاری نے سحرِ بیاں کی ایکس سپیس «قسطوں میں خود کشی کا مزہ ہم سے پوچھیے (خمار بارہ بنکوی)» میں 2 جنوری 2026 کو اپنی آواز میں پیش کیا۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 1 منٹ 6 سیکنڈ ہے۔

یہ مصرع نہیں ہے وظیفہ مرا ہےخدا ہے محبت محبت خدا ہے

کہوں کس طرح میں کہ وہ بے وفا ہےمجھے اس کی مجبوریوں کا پتا ہے

ہوا کو بہت سرکشی کا نشہ ہےمگر یہ نہ بھولے دیا بھی دیا ہے

میں اس سے جدا ہوں وہ مجھ سے جدا ہےمحبت کے ماروں پہ فضل خدا ہے

نظر میں ہے جلتے مکانوں کا منظرچمکتے ہیں جگنو تو دل کانپتا ہے

انہیں بھولنا یا انہیں یاد کرناوہ بچھڑے ہیں جب سے یہی مشغلہ ہے

گزرتا ہے ہر شخص چہرہ چھپائےکوئی راہ میں آئینہ رکھ گیا ہے

بڑی جان لیوا ہیں ماضی کی یادیںبھلانے کو جی بھی نہیں چاہتا ہے

کہاں تو خمارؔ اور کہاں کفر توبہتجھے پارساؤں نے بہکا دیا ہے

— خمار بارہ بنکوی

کس نے پڑھا

یہ کلام محفلوں میں