12 اشعار

بچوں کی عید

Bachchon ki Eid

عید بہت ہی دھوم سے آئیبازاروں میں رونق لائی

پہن کے اچھے اچھے کپڑےبچے اپنے گھر سے نکلے

کپڑے گوٹے اور پھٹے کےجھلمل کرتے جھم جھم کرتے

عید ملن کو پہنچے گھر گھرکتنے خوش تھے باہم مل کر

پھینی اور مٹھائی کھائیمیٹھی میٹھی عید منائی

ملے انہیں عیدی کے پیسےکھیل کھلونے خوب خریدے

جا کر باغ میں جھولا جھولےدنیا کے سارے غم بھولے

سب نے دل سے عید منائیمگر ہمیں تو ذرا نہ بھائی

تم جو نہیں تھیں پاس ہمارےدل بھر آیا غم کے مارے

میری سیمیںؔ میری پیاریتم کو مبارک عید تمہاری

تم نے منائی خوب یہ عیدہمیں تمہاری ہوئی نہ دید

ہم تو جب تم کو دیکھیں گےعید اسی دن کی سمجھیں گے

— مسعودہ حیات