13 اشعار

چھبیس جنوری

Chhabees January

ہر سال جگمگاتی ہے چھبیس جنوریہر سمت مسکراتی ہے چھبیس جنوری

سب کے دلوں کو بھاتی ہے چھبیس جنوریشان وطن دکھاتی ہے چھبیس جنوری

جنتا کا دل بڑھاتی ہے چھبیس جنوریہیں بام و در پہ آج ترنگے لگے ہوئے

پھولوں سے چار سمت ہیں رستے سجے ہوئےہر سو عمارتوں پہ ہیں دیپک جلے ہوئے

شان وطن دکھاتی ہے چھبیس جنوریجنتا کا دل بڑھاتی ہے چھبیس جنوری

آئین اپنا آج کے دن ہی شروع ہواجنتا کو ووٹ دینے کا حق آج ہی ملا

جمہوریت کے نام کا ڈنکا ہی بج گیاشان وطن دکھاتی ہے چھبیس جنوری

جنتا کا دل بڑھاتی ہے چھبیس جنوریفوجی قطار باندھ کے آتے ہیں راہ میں

سامان جنگ ساتھ ہی لاتے ہیں راہ میںکرتب بہادری کے دکھاتے ہیں راہ میں

شان وطن دکھاتی ہے چھبیس جنوریجنتا کا دل بڑھاتی ہے چھبیس جنوری

دلی میں سارے ہند سے آتی ہیں جھانکیاںمنظر ریاستوں کے دکھاتی ہیں جھانکیاں

آپس میں اتحاد بڑھاتی ہیں جھانکیاںشان وطن دکھاتی ہے چھبیس جنوری

جنتا کا دل بڑھاتی ہے چھبیس جنوری

— مسعودہ حیات