13 اشعار

جواہر لال نہرو

Jawahar Lal Nehru

نہرو تجھ پر ناز کرے گا صدیوں ہندوستانشاید پیدا ہو نہ سکے گا پھر ایسا انسان

ملا ہے تیرے روپ میں ہم کو ایک بڑا وردانبھائی چارہ میل محبت ہے تیری پہچان

اسی لیے تو کرتی ہے دنیا تیرا سمانعیش و عشرت کی دنیا کو تو نے یکسر چھوڑا

جنگ آزادی میں طوفانوں کا منہ بھی موڑاعزم و ہمت سے دشمن کی تلواروں کو توڑا

بھائی چارہ میل محبت ہے تیری پہچاناسی لیے تو کرتی ہے دنیا تیرا سمان

جادو سا کر دیتی تھیں دل پر تیری تقریریںفکر و عمل کی دعوت دیتی ہیں تیری تحریریں

سجی ہوئی ہیں گوشۂ دل میں تیری ہی تصویریںبھائی چارہ میل محبت ہے تیری پہچان

اسی لیے تو کرتی ہے دنیا تیرا سماندیس میں آزادی کا پرچم جب تو نے لہرایا

سوکھے کھیتوں کو کتنی تدبیروں سے لہکایاکتنی محنت اور لگن سے گلشن کو مہکایا

بھائی چارہ میل محبت ہے تیری پہچاناسی لیے تو کرتی ہے دنیا تیرا سمان

بچہ بچہ بھارت کا تیرے ہی گن گاتا ہےگلشن کے پھولوں میں تیری ہی خوشبو پاتا ہے

تیری ہی راہوں پر چلنا ہر دل کو بھاتا ہےبھائی چارہ میل محبت ہے تیری پہچان

اسی لیے تو کرتی ہے دنیا تیرا سمان

— مسعودہ حیات