8 اشعار

نہ راس آئی چمن زار کی فضا مجھ کو

Na raas aayi chaman-zar ki fiza mujh ko

نہ راس آئی چمن زار کی فضا مجھ کومزاج برق نے بے گھر بنا دیا مجھ کو

تمام عمر بھٹکتے رہے جو راہوں میںدکھا رہے ہیں وہی آج راستا مجھ کو

ہجوم درد میں دل نے تو سب کا ساتھ دیاملا نہ اپنے ہی اشکوں کا ہم نوا مجھ کو

وہ پاس تھے تو ہر اک شے میں دل دھڑکتا تھاوہ دور ہیں تو کھٹکتی ہے ہر فضا مجھ کو

یہ کارواں نہ مری گمرہی پہ یوں ہنستارہ طلب میں جو ملتے وہ نقش پا مجھ کو

قدم قدم پہ سنوارا جنہیں محبت میںسمجھ رہے ہیں وہی اب شکستہ پا مجھ کو

کوئی رفیق نہ رہبر نہ کوئی راہ گزراڑا کے لائی ہے کس شہر میں ہوا مجھ کو

حیاتؔ دکھتی ہوئی رگ کو کس نے چھیڑ دیااٹھی وہ ٹیس کہ یاد آ گیا خدا مجھ کو

— مسعودہ حیات