6 اشعار

خیال یکتا میں خواب اتنے

Khayal-e-yakta mein khwab itne

خیال یکتا میں خواب اتنے

«خیال یکتا میں خواب اتنے» منیرنیازی کا کلام ہے، جسے ایم سعید نے سحرِ بیاں کی ایکس سپیس «کچھ تو ہوا بھی سرد کچھ تھی کچھ تو تھا تیراخیال بھی (پروین شاکر)» میں 26 دسمبر 2025 کو اپنی آواز میں پیش کیا۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 33 سیکنڈ ہے۔

خیال یکتا میں خواب اتنےسوال تنہا جواب اتنے

کبھی نہ خوبی کا دھیان آیاہوئے جہاں میں خراب اتنے

حساب دینا پڑا ہمیں بھیکہ ہم جو تھے بے حساب اتنے

بس اک نظر میں ہزار باتیںپھر اس سے آگے حجاب اتنے

مہک اٹھے رنگ سرخ جیسےکھلے چمن میں گلاب اتنے

منیرؔ آئے کہاں سے دل میںنئے نئے اضطراب اتنے

— منیرنیازی

کس نے پڑھا

یہ کلام محفلوں میں