4 اشعار

خیال جس کا تھا مجھے خیال میں ملا مجھے

Khayal jis ka tha mujhe khayal mein mila mujhe

خیال جس کا تھا مجھے خیال میں ملا مجھے

«خیال جس کا تھا مجھے خیال میں ملا مجھے» منیرنیازی کا کلام ہے، جسے افتخار احمد نے سحرِ بیاں کی ایکس سپیس «کچھ تو ہوا بھی سرد کچھ تھی کچھ تو تھا تیراخیال بھی (پروین شاکر)» میں 26 دسمبر 2025 کو اپنی آواز میں پیش کیا۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 24 سیکنڈ ہے۔

خیال جس کا تھا مجھے خیال میں ملا مجھےسوال کا جواب بھی سوال میں ملا مجھے

گیا تو اس طرح گیا کہ مدتوں نہیں ملاملا جو پھر تو یوں کہ وہ ملال میں ملا مجھے

تمام علم زیست کا گزشتگاں سے ہی ہواعمل گزشتہ دور کا مثال میں ملا مجھے

نہال سبز رنگ میں جمال جس کا ہے منیرؔکسی قدیم خواب کے محال میں ملا مجھے

— منیرنیازی

کس نے پڑھا

یہ کلام محفلوں میں