7 اشعار

دیدنی

Deedani

دیدنی

«دیدنی» مصطفی زیدی کا کلام ہے، جسے ایمان نے سحرِ بیاں کی ایکس سپیس «انہیں پتھروں پہ چل کر اگر آ سکو تو آو (مصطفیٰ زیدی)» میں 10 دسمبر 2025 کو اپنی آواز میں پیش کیا۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 1 منٹ 10 سیکنڈ ہے۔

میری پلکوں کو مت دیکھوان کا اٹھنا ان کا جھپکنا جسم کا نا محسوس عمل ہے

میری آنکھوں کو مت دیکھوان کی اوٹ میں شام غریباں ان کی آڑ میں دشت ازل ہے

میرے چہرے کو مت دیکھواس میں کوئی وعدۂ فردا اس میں کوئی آج نہ کل ہے

اب اس دریا تک مت آؤ جس کی لہریں ٹوٹ چکی ہیںاس سینے سے لو نہ لگاؤ جس کی نبضیں چھوٹ چکی ہیں

اب میرے قاتل کو چاہومیرا قاتل مرہم مرہم دریا دریا ساحل ساحل

قاضئ شہر کا ماتھا چوموجس کے قلم میں زہر ہلاہل جس کے سخن میں لحن ہلاہل

اب اس رقص کی دھن پہ ناچوجس کی گیت پہ لٹ گیا قاضی جس کی لے پر بک گیا قاتل

— مصطفی زیدی

کس نے پڑھا

یہ کلام محفلوں میں