5 اشعار

کسی اور غم میں اتنی خلش نہاں نہیں ہے

Kisi Aur Gham Mein Itni Khalish Nihan Nahin Hai

کسی اور غم میں اتنی خلش نہاں نہیں ہے

«کسی اور غم میں اتنی خلش نہاں نہیں ہے» مصطفی زیدی کا کلام ہے، جسے افتخار احمد نے سحرِ بیاں کی ایکس سپیس «انہیں پتھروں پہ چل کر اگر آ سکو تو آو (مصطفیٰ زیدی)» میں 10 دسمبر 2025 کو اپنی آواز میں پیش کیا۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 52 سیکنڈ ہے۔ یہ کلام سحرِ بیاں کی محفلوں میں 2 مرتبہ پیش کیا جا چکا ہے۔

کسی اور غم میں اتنی خلش نہاں نہیں ہےغم دل مرے رفیقو غم رائگاں نہیں ہے

کوئی ہم نفس نہیں ہے کوئی رازداں نہیں ہےفقط ایک دل تھا اب تک سو وہ مہرباں نہیں ہے

مری روح کی حقیقت مرے آنسوؤں سے پوچھومرا مجلسی تبسم مرا ترجماں نہیں ہے

کسی زلف کو صدا دو کسی آنکھ کو پکاروبڑی دھوپ پڑ رہی ہے کوئی سائباں نہیں ہے

انہیں پتھروں پہ چل کر اگر آ سکو تو آؤمرے گھر کے راستے میں کوئی کہکشاں نہیں ہے

— مصطفی زیدی

کس نے پڑھا

یہ کلام محفلوں میں