13 اشعار

کون روک سکتا ہے

Kaun rok sakta hai

کون روک سکتا ہے

«کون روک سکتا ہے» نوشی گیلانی کا کلام ہے، جسے راجا اکرام قمر نے سحرِ بیاں کی ایکس سپیس «اک شخص کتابوں جیسا تھا وہ شخص زبانی یاد ہوا(نوشی گیلانی)» میں 25 دسمبر 2025 کو اپنی آواز میں پیش کیا۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 1 منٹ 14 سیکنڈ ہے۔

لاکھ ضبط خواہش کےبے شمار دعوے ہوں

اس کو بھول جانے کےبے پنہ ارادے ہوں

اور اس محبت کو ترک کر کے جینے کافیصلہ سنانے کو

کتنے لفظ سوچے ہوںدل کو اس کی آہٹ پر

برملا دھڑکنے سے کون روک سکتا ہےپھر وفا کے صحرا میں

اس کے نرم لہجے اور سوگوار آنکھوں کیخوشبوؤں کو چھونے کی

جستجو میں رہنے سےروح تک پگھلنے سے

ننگے پاؤں چلنے سےکون روک سکتا ہے

آنسوؤں کی بارش میںچاہے دل کے ہاتھوں میں

ہجر کے مسافر کےپاؤں تک بھی چھو آؤ

جس کو لوٹ جانا ہواس کو دور جانے سے

راستہ بدلنے سےدور جا نکلنے سے

کون روک سکتا ہے

— نوشی گیلانی

کس نے پڑھا

یہ کلام محفلوں میں