5 اشعار

محبتوں میں خسارہ عجیب لگتا ہے

Mohabbaton mein khasara ajeeb lagta hai

محبتوں میں خسارہ عجیب لگتا ہے

«محبتوں میں خسارہ عجیب لگتا ہے» نوشی گیلانی کا کلام ہے، جسے رابعہ نے سحرِ بیاں کی ایکس سپیس «اک شخص کتابوں جیسا تھا وہ شخص زبانی یاد ہوا(نوشی گیلانی)» میں 25 دسمبر 2025 کو اپنی آواز میں پیش کیا۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 10 منٹ 55 سیکنڈ ہے۔

محبتوں میں خسارہ عجیب لگتا ہےہمیں دعا کا سہارا عجیب لگتا ہے

شعورِ موسمِ ہجر و وصال رکھتے ہیںسو عِشق سارے کا سارا عجیب لگتا ہے

کبھی تمہاری طلب بےقرار رکھتی تھیاور اب تو زکر تمہارا عجیب لگتا ہے

ہمارے دل نے ارادہ تو کر لیا لیکنابھی سفر کا ستارہ عجیب لگتا ہے

کبھی چراغ جلائے تھے جس کے پانی پہوہ جھیل اور وہ کنارہ عجیب لگتا ہے

— نوشی گیلانی

کس نے پڑھا

یہ کلام محفلوں میں