5 اشعار

اپنی دھن میں بہتے ہوئے دریاؤں کو زخمایا ہے

Apni dhun mein behte hue daryao'on ko zakhmaya hai

اپنی دھن میں بہتے ہوئے دریاؤں کو زخمایا ہے

«اپنی دھن میں بہتے ہوئے دریاؤں کو زخمایا ہے» راکب مختار کا کلام ہے، جسے سید جینٹلمین نے سحرِ بیاں کی ایکس سپیس «حکم مرشد پر جینا ہے، مر جانا ہے راکب مختار» میں 21 اپریل 2026 کو اپنی آواز میں پیش کیا۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 42 سیکنڈ ہے۔

اپنی دھن میں بہتے ہوئے دریاؤں کو زخمایا ہےشام ڈھلی تو ملاحوں نے گیت فراق کا گایا ہے

جب دنیا کے سب سوداگر دنیا داری کر رہے تھےانشا جی سر پیٹ رہے تھے مایا ہے سب مایا ہے

سورج جاتے جاتے چھوڑ گیا تھا اندھی لڑکی کوہم نے شب کا ماتھا چوم کے پہلا دیپ جلایا ہے

ایک خدا کو ماننے والے اک رستے پہ چلے ورنہتیرے گھر تک دوراہا بھی چوراہا بھی آیا ہے

اس کے خوف اور غربت کا اندازہ کیسے ہو راکبجس نے آخری تیلی سے آدھا سگریٹ سلگایا ہے

— راکب مختار

کس نے پڑھا

یہ کلام محفلوں میں