4 اشعار

چشم نم جراتِ انکار سے ڈر جاتا ہے

Chashm-e-nam jur'at-e-inkār se ḍar jaata hai

چشم نم جراتِ انکار سے ڈر جاتا ہے

«چشم نم جراتِ انکار سے ڈر جاتا ہے» راکب مختار کا کلام ہے، جسے افتخار احمد نے سحرِ بیاں کی ایکس سپیس «حکم مرشد پر جینا ہے، مر جانا ہے راکب مختار» میں 21 اپریل 2026 کو اپنی آواز میں پیش کیا۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 29 سیکنڈ ہے۔

چشم نم جراتِ انکار سے ڈر جاتا ہےصاحبِ تخت عزادار سے ڈر جاتا ہے

تُف ہے اس دیدہِ دلیری پہ کہ برسرِ دربارسُورما شام کا بیمار ع سے ڈر جاتا ہے

چودہ صدیوں سے اثر کھو نہیں پائیں کڑیاںظلم زنجیر کی جھنکار سے ڈر جاتا ہے

تیغ اٹھانے کا تکلف بھی کروں تو کیوں کروہ مری حیدری ع للکار سے ڈر جاتا ہے.

— راکب مختار

کس نے پڑھا

یہ کلام محفلوں میں