6 اشعار

پہاڑ لوگ تھے , غداریوں پہ وارے گئے

Pahāṛ log the, ghaddāriyon pe wāre ga'e

پہاڑ لوگ تھے , غداریوں پہ وارے گئے

«پہاڑ لوگ تھے , غداریوں پہ وارے گئے» راکب مختار کا کلام ہے، جسے نور مائیر نے سحرِ بیاں کی ایکس سپیس «حکم مرشد پر جینا ہے، مر جانا ہے راکب مختار» میں 21 اپریل 2026 کو اپنی آواز میں پیش کیا۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 46 سیکنڈ ہے۔

پہاڑ لوگ تھے , غداریوں پہ وارے گئےپسِ غبار مرے شہسوار مارے گئے

جزا کے طور پہ زندہ رکھا گیا مجھ کوسزا کے طور پہ آنکھوں میں تیر مارے گئے

تمہارے بعد وہ تسبیح توڑ دی ہم نےتمہاری خیر ہو اپنے تو استخارے گئے

غریب تر تھا ہمیں ہم سے مانگنے والاصدا کے لہجے میں ہم دیر تک پکارے گئے

انہیں مری مجھے ان کی اشد ضرورت تھیجدھر جدھر میں گیا اس طرف خسارے گئے

بلا سبب نہیں تڑپا زمینٍ مقتل پرمرے قریب سے قاتل مرے گزارے گئے

— راکب مختار

کس نے پڑھا

یہ کلام محفلوں میں