5 اشعار

گرچہ کمرے میں اندھیرا تھا بہت

Garchay kamre mein andhera tha bahut

گرچہ کمرے میں اندھیرا تھا بہت

«گرچہ کمرے میں اندھیرا تھا بہت» سعید شارق کا کلام ہے، جسے یہاں آواز میں بھی سنا جا سکتا ہے۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 34 سیکنڈ ہے۔

گرچہ کمرے میں اندھیرا تھا بہتمیں نے ہونٹوں سے اسے دیکھا بہت

کب تلک آباد رہتیں کشتیاں!مجھ میں دریا کم تھے اور صحرا بہت

آئنہ دیکھا تو مایوسی ہوئیمیں تو اب بھی ویسا ہوں تھوڑا بہت!

اک خزانہ جو کبھی تھا ہی نہیںکر گیا آخر مجھے گہرا بہت

مجھ پہ کوئی رنگ و روغن کیا کرے!کام کم ہونا ہے اور خرچہ بہت

— سعید شارق