8 اشعار

ہنسی کا فیصلہ یُوں کالعدم قرار دِیا

Hansi ka faisla yun kala-adam qaraar diya

ہنسی کا فیصلہ یُوں کالعدم قرار دِیا

«ہنسی کا فیصلہ یُوں کالعدم قرار دِیا» سعید شارق کا کلام ہے، جسے یہاں آواز میں بھی سنا جا سکتا ہے۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 1 منٹ 8 سیکنڈ ہے۔

ہنسی کا فیصلہ یُوں کالعدم قرار دِیاخُوشی مِلی تو اسے دِل نے غم قرار دِیا

عجب نظر تھی، اُچٹتی ہُوئی نظر، جِس نےکبھی حقیر کبھی محترم قرار دِیا

یہ حسرتوں کی کنیزیں! غموں کے خواجہ سرا!یہ کس نے دل کے محل کو حرم قرار دِیا!

وہ آنکھیں عام سہی، میں نے خاص گردانِیںتہی گلاس کو بھی جامِ جم قرار دِیا

کبھی دُرست نہ ہونے دی زندگی کی لُغتصحیح معنی کو سہوِ قلم قرار دِیا

کسی دوا سے بھی آتا نہیں تھا چین مُجھےپھر اُس کے دُکھ نے مجھے ایک دم قرار دِیا

اسی لیے تو یہاں حبس اور اندھیرا ہےوہ کم سُکون ہوا تھی، میں کم قرار دِیا

یہی مجوّزہ پرہیز ہے مجھے، شارِقسو کیا عجب کہ محبّت کو سم قرار دِیا

— سعید شارق