8 اشعار

ہر مُسافر کا ہم سفر ہونا

Har musafir ka humsafar hona

ہر مُسافر کا ہم سفر ہونا

«ہر مُسافر کا ہم سفر ہونا» سعید شارق کا کلام ہے، جسے یہاں آواز میں بھی سنا جا سکتا ہے۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 52 سیکنڈ ہے۔

ہر مُسافر کا ہم سفر ہوناکتنا مُشکل ہے رہ گزر ہونا!

اک خرابے میں عالی شان مکاناور بھرے شہر میں کھنڈر ہونا

تبصرے کرنا تازہ خبروں پراپنی حالت سے بے خبر ہونا

ایک تو لڑنا باد و باراں سےاور پھر خُشک شاخ پر ہونا

پختہ کرنا شکستہ دیواریںاور خُود ٹُوٹنے کا ڈر ہونا

ایک سا تجربہ ہے میرے لیےگھر میں ہونا کہ در بہ در ہونا

چھان مارا ہے آج دل کو بھیتم یہاں بھی نہیں، مگر ہو نا؟

جانے کل کس قدر بچوں! شارقؔکم نہیں میرا اس قدر ہونا!

— سعید شارق