5 اشعار

ہم اپنے آپ کو جن کا غلام کہتے ہیں

Hum apne aap ko jin ka ghulaam kehte hain

ہم اپنے آپ کو جن کا غلام کہتے ہیں

«ہم اپنے آپ کو جن کا غلام کہتے ہیں» سعید شارق کا کلام ہے، جسے یہاں آواز میں بھی سنا جا سکتا ہے۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 40 سیکنڈ ہے۔

ہم اپنے آپ کو جن کا غلام کہتے ہیںوہ سب صحابہ، علیؑ کو امام کہتے ہیں

یہی تو اک مُتبادل ہے مدحِ احمدؐ کاسو جب بھی نعت نہ ہو تو سلام کہتے ہیں

حسینؑ حق پہ تھے ، اتنا تو مانیے صاحب!یہ میں نہیں، عُلَمائے کرام کہتے ہیں

عقیدہ ٹھیک نہ ہو تو سمجھیے، ورزش ہےیہ جس کو آپ سجود و قیام، کہتے ہیں

سلام و منقبت و مرثیہ بھی لکھیے گاغزل کے شعر تو سب خاص و عام، کہتے ہیں

— سعید شارق