7 اشعار

کبھی خائف تھا فقط در مجھ سے

Kabhi khaif tha faqat dar mujh se

کبھی خائف تھا فقط در مجھ سے

«کبھی خائف تھا فقط در مجھ سے» سعید شارق کا کلام ہے، جسے یہاں آواز میں بھی سنا جا سکتا ہے۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 47 سیکنڈ ہے۔

کبھی خائف تھا فقط در مجھ سےبھاگتا پھرتا ہے اب گھر مجھ سے

مجھے مت دیکھ مرے پاس نہ آمیں فسردہ ہوں بہت ڈر مجھ سے

لڑکھڑاتی ہوئی پھرتی ہے نگاہٹوٹتے جاتے ہیں منظر مجھ سے

شام کے بوجھ سے دوہری ہے کمرکیا اٹھے رات کا پتھر مجھ سے

میں رواں تھا کسی دریا کی طرحناؤ ٹکراتی رہی سر مجھ سے

متوازن نہ رہے بود و نبوددونوں پلڑے تھے برابر مجھ سے

موجۂ گرد اٹھے گا شارقؔاور پلٹ جائے گا ہو کر مجھ سے

— سعید شارق