6 اشعار

روشن پہاڑیوں سے ادھر کوہ تار میں

Roshan pahadiyon se idhar koh-e-taar mein

روشن پہاڑیوں سے ادھر کوہ تار میں

«روشن پہاڑیوں سے ادھر کوہ تار میں» سعید شارق کا کلام ہے، جسے یہاں آواز میں بھی سنا جا سکتا ہے۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 44 سیکنڈ ہے۔

روشن پہاڑیوں سے ادھر کوہ تار میںکب تک پڑا رہوں گا اداسی کے غار میں

کیا جانے کب نکل پڑے کن جنگلوں کی سمتیہ پیڑ اب نہیں ہے مرے اختیار میں

بیتے دنوں کی دھوپ سمٹنے کی دیر تھیسایوں نے لے لیا مجھے اپنے حصار میں

بارش برس سکے تو چھٹے نیند کا غبارآندھی رکے تو میں بھی کھلوں خواب زار میں

نیچے اترتے ہیں نہ کہیں اور جاتے ہیںمیں گھر گیا ہوں کیسے پرندوں کی ڈار میں

ایک ایک کر کے سارے مکیں سو چکے مگرگھر جاگتا رہے گا مرے انتظار میں

— سعید شارق