5 اشعار

کہنے لگا یہ، غارِ حرا، کوہِ طُور سے:

Kehne laga yeh, Ghaar-e-Hira, Koh-e-Toor se:

کہنے لگا یہ، غارِ حرا، کوہِ طُور سے:مِلنے کا اشتیاق تو ہو گا ، حضورؐ سے!

کیسے مِلائے نُور سے نظریں، یہ رُوسیاہ!تکتا ہوں اُنؐ کا روضہ مگر دُور دُور سے

آتا ہے اب زبان پہ عجوہ کا ذائقہجب روزہ کھولتا ہوں کسی بھی کھجور سے

تاریک تر سہی، مِری آنکھوں کے طاقچےروشن ہے دل، چراغِ مدینہ کے نُور سے

برسا اِک ابرِ سبز مِری شاخ شاخ پرنخلِ بُریدہ بھر گیا، نعتوں کے بُور سے

— سعید شارق