9 اشعار

کس طرح کہہ دوں کہ اصلاً مَیں تھا!

Kis tarah keh doon ke aslan main tha!

کس طرح کہہ دوں کہ اصلاً مَیں تھا!

«کس طرح کہہ دوں کہ اصلاً مَیں تھا!» سعید شارق کا کلام ہے، جسے یہاں آواز میں بھی سنا جا سکتا ہے۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 1 منٹ 6 سیکنڈ ہے۔

کس طرح کہہ دوں کہ اصلاً مَیں تھا!یہ حقیقت ہے، مجازاً مَیں تھا

تُو یہ جس تخت پہ آ بیٹھا ہےاس کا حقدار اُصولاً مَیں تھا

ہے کوئی جو مری تصدیق کرے؟حَلَفاً کہتا ہوں ضمناً، مَیں تھا

سبھی ناراض تھے کل شب مجھ سےاور اُن سب میں خصوصاً مَیں تھا

یہ الگ بات دِکھائی نہ دیاہاں! ترے ساتھ عموماً مَیں تھا

خاک در خاک نہ ڈھونڈا اُس نےجسم کے بعد صریحاً مَیں تھا

وہ جو گزرا تھا گماں کے مانند؟کیسی تشکیک! یقیناً مَیں تھا

بیچ دیوار تھی شرقاً غرباًوہ شمالاً تھا، جنوباً مَیں تھا

یاد رکھا گیا جس کو: تم تھےجو بھلایا گیا فوراً : مَیں تھا

— سعید شارق