6 اشعار

وقت ہی اتنا لگا شام کی مسماری میں

Waqt hi itna laga shaam ki mismaari mein

وقت ہی اتنا لگا شام کی مسماری میں

«وقت ہی اتنا لگا شام کی مسماری میں» سعید شارق کا کلام ہے، جسے ملک افراسیاب نے سحرِ بیاں کی ایکس سپیس «دل میں اُترے نہ اُداسی سے بھری کہلائے سعید شارق» میں 5 فروری 2026 کو اپنی آواز میں پیش کیا۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 47 سیکنڈ ہے۔

وقت ہی اتنا لگا شام کی مسماری میںصبح بھی خرچ ہوئی رات کی تیاری میں

کتنی مشکل سے ملی مجھ کو کلید در چشماور اب دیکھا تو کچھ بھی نہیں الماری میں

اس کو تکنا تھا کہ آنکھوں کی تھکن ختم ہوئیآخرش نیند مکمل ہوئی بیداری میں

جانے کیسی مری آواز تھی کیسا میں تھابھولتا جاتا ہوں خود کو بھی اداکاری میں

وہ سیہ رنگ نفس بہتا ہے مجھ میں اب تکچشمۂ دود نہاں ہے ابھی چنگاری میں

جس طرح قد سے بڑے کپڑے پہن لے کوئیایسا لگتا ہوں میں اب حالت سرشاری میں

— سعید شارق

کس نے پڑھا

یہ کلام محفلوں میں