8 اشعار

سیدہء کائنات حضرت بی بی فاطمہ سلام اللہ علیہا کی نذر:

Sayyeda-e-Kainat Hazrat Bibi Fatima Salam Ullah Alaiha ki nazr:

سیدہء کائنات حضرت بی بی فاطمہ سلام اللہ علیہا کی نذر:وہ: خوابِ سرافرازئ تانیث کی تعبیر

وہ: شرحِ حیا، سُورہء کوثر کی ہیں تفسیرشش لفظی تعارف میں بھی کیا شان ہے واللہ!

وہ: بنتِ نبیؐ، جانِ علیؑ، مادرِ شبیّرؑاک چھوٹی سی چکّی میں پسا رزقِ دو عالم

اک کچّے گھروندے میں زمانے ہوئے تعمیرفہرستِ فضائل میں ہیں قرآں کے حوالے

آیاتِ مودّت ہوں کہ ہو آیتِ تطہیریاد آئی جو شہزادئ جنت کے پسرؑ کی

خود ہی سرِ مشکیزہء دِل آن لگا تیرکاش! انؑ کی توجّہ سے ملے دانہء رحمت

یہ دل قفسِ عشقِ محمدؐ کا ہے نخچیرزہراؑ کو ستا کر کوئی بچ کر تو دکھائے

ہے تیز ابھی حیدرِ کرّارؓ کی شمشیر

— سعید شارق