5 اشعار

صُبح سے کٹنا پڑے گا شام تک

Subah se kaṭna paṛega shaam tak

صُبح سے کٹنا پڑے گا شام تک

«صُبح سے کٹنا پڑے گا شام تک» سعید شارق کا کلام ہے، جسے یہاں آواز میں بھی سنا جا سکتا ہے۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 36 سیکنڈ ہے۔

صُبح سے کٹنا پڑے گا شام تکجانے مَیں رہ جاؤں کتنا! شام تک

ناؤ دھنس جاتی ہے دِل کی ریت میںسُوکھ جاتا ہے یہ دریا شام تک

مَیں نے سب کِرنیں دِیوں میں بانٹ دِیںورنہ کاسہ بھر چُکا تھا شام تک

پھر کوئی شب، مجھ کو لینے آ گئیاور اپنے پاس رکھّا شام تک

شام سے پہلے چلا جائے گا وہختم ہو جائے گی دُنیا شام تک

— سعید شارق