5 اشعار

تکتا ہی رہ گیا مجھے، صیّاد، گھات پر

Takta hi rah gaya mujhe, saiyad, ghaat par

تکتا ہی رہ گیا مجھے، صیّاد، گھات پر

«تکتا ہی رہ گیا مجھے، صیّاد، گھات پر» سعید شارق کا کلام ہے، جسے یہاں آواز میں بھی سنا جا سکتا ہے۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 56 سیکنڈ ہے۔

تکتا ہی رہ گیا مجھے، صیّاد، گھات پرمَیں اُڑتے اُڑتے بیٹھ گیا شاخِ نعت پر

جو نقشۂ مدینہ میں شامل نہ ہو سکےایسی کوئی لکیر نہیں دل کے ہات پر

رہنے لگا ہوں تیرےﷺ سبب اتفاق سےمَیں خود پہ چیختا تھا کبھی بات بات پر

یہ کیسی طرفہ نشو و نما ہے ترےﷺ طفیلاُگنے لگے ہیں بازوؤں کےسات سات ، پَر

سینچا تھا مَیں نے عشقِ محمدﷺ سے ایک بیجسو اُن کا نام درج ہے اب پات پات پر

— سعید شارق