5 اشعار

کس کی تحویل میں تھے کس کے حوالے ہوئے لوگ

Kis Ki Tehweel Mein The Kis Ke Hawale Hue Log

کس کی تحویل میں تھے کس کے حوالے ہوئے لوگ

«کس کی تحویل میں تھے کس کے حوالے ہوئے لوگ» سلیم کوثر کا کلام ہے، جسے افتخار احمد نے سحرِ بیاں کی ایکس سپیس «‏⁧‫میں خودبھی تیرےاندھیروں پہ مُنکشف نہ ہوا(سلیم کوثر)» میں 24 نومبر 2025 کو اپنی آواز میں پیش کیا۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 47 سیکنڈ ہے۔

کس کی تحویل میں تھے کس کے حوالے ہوئے لوگچشم گریہ میں رہے دل سے نکالے ہوئے لوگ

کب سے راہوں میں تری گرد بنے بیٹھے ہیںتجھ سے ملنے کے لیے وقت کو ٹالے ہوئے لوگ

کہیں آنکھوں سے چھلکنے نہیں دیتے تجھ کوکیسے پھرتے ہیں ترے خواب سنبھالے ہوئے لوگ

دامن صبح میں گرتے ہوئے تاروں کی طرحجل رہے ہیں تری قربت کے اجالے ہوئے لوگ

یا تجھے رکھتے ہیں یا پھر تری خواہش دل میںایسے دنیا میں کہاں چاہنے والے ہوئے لوگ

— سلیم کوثر

کس نے پڑھا

یہ کلام محفلوں میں