6 اشعار

بے وفا سے سوال کیا کرنا

Bewafa se sawal kya karna

بے وفا سے سوال کیا کرنا

«بے وفا سے سوال کیا کرنا» شبنم شکیل کا کلام ہے، جسے یہاں آواز میں بھی سنا جا سکتا ہے۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 37 سیکنڈ ہے۔

بے وفا سے سوال کیا کرنازندگی کو وبال کیا کرنا

اس کی یادیں ہیں اس کے ہونے میںزخم کا اندمال کیا کرنا

عمر کی شام ہونے والی ہےذکر صبح جمال کیا کرنا

جیسے گزری گزر ہی جائے گیرابطوں کو بحال کیا کرنا

ایک اس کا خیال کافی ہےہر کسی کا خیال کیا کرنا

جو بھی ملنے تھے دکھ ملے شبنمؔان دکھوں کا ملال کیا کرنا

— شبنم شکیل