6 اشعار

چلتی رہتی ہے تسلسل سے جنوں خیز ہوا

Chalti rehti hai tasalsul se junoon khez hawa

چلتی رہتی ہے تسلسل سے جنوں خیز ہوا

«چلتی رہتی ہے تسلسل سے جنوں خیز ہوا» شبنم شکیل کا کلام ہے، جسے یہاں آواز میں بھی سنا جا سکتا ہے۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 53 سیکنڈ ہے۔

چلتی رہتی ہے تسلسل سے جنوں خیز ہواجلتا رہتا ہے مگر پھر بھی کہیں ایک دیا

کسی محفل میں کوئی شخص بہت کھل کے ہنساواقعہ یہ تو عجب آج یہاں پیش آیا

یاد آتا ہے بہت ایک پرانا آنگنجس میں پیپل کا گھنا پیڑ ہوا کرتا تھا

اشک بہتے ہیں تو بہتے ہی چلے جاتے ہیںروک سکتا ہے بہاؤ بھی کوئی دریا کا

رات ہم ایک غزل لکھتے ہوئے روتے رہےبعض لفظوں کو تو اشکوں نے مٹا ہی ڈالا

پھر سے ٹکرا گیا مجھ ہی سے مرے دل کا مفادپھر سے برپا ہوا اک معرکۂ کرب و بلا

— شبنم شکیل