8 اشعار

دل میں خوں اور آنکھ میں پانی بہت

Dil mein khoon aur aankh mein pani bahut

دل میں خوں اور آنکھ میں پانی بہت

«دل میں خوں اور آنکھ میں پانی بہت» شبنم شکیل کا کلام ہے، جسے یہاں آواز میں بھی سنا جا سکتا ہے۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 57 سیکنڈ ہے۔

دل میں خوں اور آنکھ میں پانی بہتایک تھوڑی سی پریشانی بہت

چپ رہیں تو دل سراپا اضطراببات کرنے میں پشیمانی بہت

دیکھے بھالے راستے غم کے تمامدل کی گلیاں جانی پہچانی بہت

اس کے جیسے ہوں گے لیکن وہ کہاںنقش اول ایک اور ثانی بہت

ہم کہاں ہوتے تھے خود کو دستیابکھل رہی ہے اب یہ ارزانی بہت

کس طرح رکھتے ہم آخر جاں عزیزدل کیا کرتا تھا من مانی بہت

اس سے کیا بے قدردانی کا گلاہم نے قدر اپنی کہاں جانی بہت

خود اسے شبنمؔ بناتے ہیں محالدیکھتے ہیں جس میں آسانی بہت

— شبنم شکیل