7 اشعار

وہ تو آئینہ نما تھا مجھ کو

Woh to aaina numa tha mujh ko

وہ تو آئینہ نما تھا مجھ کو

«وہ تو آئینہ نما تھا مجھ کو» شبنم شکیل کا کلام ہے، جسے یہاں آواز میں بھی سنا جا سکتا ہے۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 45 سیکنڈ ہے۔

وہ تو آئینہ نما تھا مجھ کوکس لیے اس سے گلہ تھا مجھ کو

دے گیا عمر کی تنہائی مجھےایک محفل میں ملا تھا مجھ کو

تا مجھے چھوڑ سکو پت جھڑ میںاس لیے پھول کہا تھا مجھ کو

تم ہو مرکز میری تحریروں کاتم نے اک خط میں لکھا تھا مجھ کو

میں بھی کرتی تھی بہاروں کی تلاشایک سودا سا ہوا تھا مجھ کو

اب پشیمان ہیں دنیا والےخود ہی مصلوب کیا تھا مجھ کو

اب دھڑکتا ہے مگر صورت دلزخم اک تم نے دیا تھا مجھ کو

— شبنم شکیل