5 اشعار

ساتھ میرے دل تباہ تو ہے

Saath mere dil tabah to hai

ساتھ میرے دل تباہ تو ہے

«ساتھ میرے دل تباہ تو ہے» شبنم شکیل کا کلام ہے، جسے یہاں آواز میں بھی سنا جا سکتا ہے۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 32 سیکنڈ ہے۔

ساتھ میرے دل تباہ تو ہےمیرے غم کا خدا گواہ تو ہے

اور کیا چاہیے زمانے کوسرسری ایک رسم و راہ تو ہے

مجھ کو تنہائی تو میسر ہےسو مری اک پناہ گاہ تو ہے

کیوں کروں اہتمام روشنی کاساتھ میرے شب سیاہ تو ہے

تم نے سوچا ہے کیا کبھی شبنمؔظلم سہنا بھی اک گناہ تو ہے

— شبنم شکیل