8 اشعار

دور ہوا ابہام کہانی ختم ہوئی

Dur hua ibhaam kahani khatm hui

دور ہوا ابہام کہانی ختم ہوئی

«دور ہوا ابہام کہانی ختم ہوئی» شبنم شکیل کا کلام ہے، جسے یہاں آواز میں بھی سنا جا سکتا ہے۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 1 منٹ 8 سیکنڈ ہے۔

دور ہوا ابہام کہانی ختم ہوئیآ پہنچا انجام کہانی ختم ہوئی

شہزادہ شہزادی رستہ بھول گئےراہ میں ہو گئی شام کہانی ختم ہوئی

مت چھیڑو وہ ساز تعلق ختم ہوامت لو اس کا نام کہانی ختم ہوئی

کس کی خاطر اب تو دھڑکتا رہتا ہےاے دل کر آرام کہانی ختم ہوئی

سننے والے بس تھوڑا سا صبر کریںقصہ ہوا تمام کہانی ختم ہوئی

گزری عمر کی باتوں کو دہرانا کیااب خواہش ہے خام کہانی ختم ہوئی

یاد نہیں ہے بچھڑے وہ کردار کہاںیاد نہیں کس گام کہانی ختم ہوئی

شبنمؔ آؤ نیا سفر آغاز کریںیاں اپنا کیا کام کہانی ختم ہوئی

— شبنم شکیل