6 اشعار

کتنے آسان راستے ہوتے

Kitne aasaan raaste hote

کتنے آسان راستے ہوتے

«کتنے آسان راستے ہوتے» شبنم شکیل کا کلام ہے، جسے یہاں آواز میں بھی سنا جا سکتا ہے۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 34 سیکنڈ ہے۔

کتنے آسان راستے ہوتےہم اگر ساتھ چل رہے ہوتے

ہوتی اونچی اڑان اپنی بھیپر اگر یوں نہ کٹ گئے ہوتے

خود سے فرصت ہمیں اگر ملتیآپ کا ساتھ دے رہے ہوتے

بات تو کر کے دیکھتے باہمپھر جو ہوتے سو فیصلے ہوتے

بات کرتے اگر ستاروں سےشب کے ہمراہ رت جگے ہوتے

آرزو تھی کہ عشق میں شبنمؔدل کے دھاگے کہیں بندھے ہوتے

— شبنم شکیل