6 اشعار

تم سے رخصت طلب ہے مل جاؤ

Tum se rukhsat talab hai mil jao

تم سے رخصت طلب ہے مل جاؤ

«تم سے رخصت طلب ہے مل جاؤ» شبنم شکیل کا کلام ہے، جسے راجا اکرام قمر نے سحرِ بیاں کی ایکس سپیس «نہ کوئی حرف ملامت نہ کوئی کلمۂ خیر شبنم شکیل» میں 16 اپریل 2026 کو اپنی آواز میں پیش کیا۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 36 سیکنڈ ہے۔

تم سے رخصت طلب ہے مل جاؤکوئی اب جاں بلب ہے مل جاؤ

لوٹ کر اب نہ آ سکیں شایدیہ مسافت عجب ہے مل جاؤ

دل دھڑکتے ہوئے بھی ڈرتا ہےکتنی سنسان شب ہے مل جاؤ

اس سے پہلے نہیں ہوا تھا کبھیدل کا جو حال اب ہے مل جاؤ

خواہشیں بے سبب بھی ہوتی ہیںکیا کہیں کیا سبب ہے مل جاؤ

کون اب اور انتظار کرےاتنی مہلت ہی کب ہے مل جاؤ

— شبنم شکیل

کس نے پڑھا

یہ کلام محفلوں میں