8 اشعار

مرا جینا گواہی دے رہا ہے

Mera jeena gawahi de raha hai

مرا جینا گواہی دے رہا ہے

«مرا جینا گواہی دے رہا ہے» شبنم شکیل کا کلام ہے، جسے یہاں آواز میں بھی سنا جا سکتا ہے۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 53 سیکنڈ ہے۔

مرا جینا گواہی دے رہا ہےابھی مجھ کو بہت کچھ دیکھنا ہے

مجھے حیرت ہے اپنے دل پہ کتنییہ میرا ساتھ اب تک دے رہا ہے

کوئی روکے روانی آنسوؤں کییہ دریا بہتے بہتے تھک گیا ہے

میں پڑھ سکتی ہوں ان لکھے کو اب بھییہ کشف ذات ہے یا اک سزا ہے

یہ کیسی سازشوں میں گھر گئی ہوںمجھے مجھ سے چھپایا جا رہا ہے

گھنے جنگل میں تنہا چھوڑ کر وہکہیں سے چھپ کے مجھ کو دیکھتا ہے

خدا حافظ مرے اے ہم نشینوکہ مجھ کو تو بلاوا آ گیا ہے

کشش کچھ اس قدر ہے مجھ میں شبنمؔسمندر میری جانب بڑھ رہا ہے

— شبنم شکیل